منور یا رسول اللہﷺ

طفیل حضرتِ شبیر و شبر یا رسول اللہ ﷺ
بلا لیجے ہمیں بھی اپنے در پر یا رسول اللہ ﷺ

میسر ہو جسے بھی گیسوئے واللیل کی خوشبو
عزیز اس کو نہ ہوگا مشک و عنبر یا رسول اللہ ﷺ

خدائے لم یزل نے آپ کو بخشا ہے یہ رتبہ
بنادیں ذرۂ کمتر کو گوہر یا رسول اللہ ﷺ

بیاں کیا ہوسکے گی آپ کی نورانیت ہم سے
منور جس سے ہیں یہ ماہ و اختر یا رسول اللہ ﷺ

زیارت کےلئے مشتاق ہیں آنکھیں ہماری بھی
"دکھادیں اب ہمیں روئے منور یا رسول اللہ ﷺ"

یہی الیاؔس کی بھی التجا ہے جاں کنی کے وقت
ہو کلمہ آپ کا اس کو میسر یارسول اللہ ﷺ

Comments

Popular posts from this blog

خوب چمکے یا رسول اللہﷺ

قول نبی عزیز

اسی میں شادمانی ہے