Posts

Showing posts with the label حمد و مناجات

رکھنا آبرو یا رب

 عطا کرکے مجھے بھی دولتِ عرفان تو یارب بنادے میری دنیا اور عقبیٰ خوبرو یارب امام الانبیا و المرسلیں شاہِ دوعالم کا  *" مدینہ دیکھ لیں ہم سب یہی ہے آرزو یارب "*  ہماری دوستی ان سے کبھی بھی ہو نہیں سکتی شہِ کون و مکاں سرکار کے ہیں جو عدو یارب تجھے ہے واسطہ شاہِ زمن فخرِ دوعالم کا بروز حشر ہم سب کی تو رکھنا آبرو یارب ثنائے مصطفیٰ کی برکتوں سے ناتواں الیاؔس  یقیناً ہو گیا ہے دو جہاں میں سرخرو یارب

حمد باری تعالی

تیری ذات لم یلد ہے تو بـے مثال یکتا  دونوں جہاں کے خالق و معبود تو ہی تنہا لوح و قلم ہو کرسی عرش و مکان سب کو نورِ محمدی ﷺ یارب وجود بخشا ہم عاصیوں پہ یارب احسان ہے یہ بیشک  محبوب اپنا تونے ہم عاصیوں میں بھیجا  عصیوں میں ہم تھے ڈوبـے مجرم بہت بڑے تھے جاؤک سے بتایا بخشش کا تونے رستہ یہ التجا ہے تجھ سے ہم عاصیوں کی یارب گیسوئے پاک کا ہو محشر میں ہم پہ سایہ  الیاؔس کی یہ حسرت تکمیل ہو خدایا ہند سے جاکے دیکھے پیارے نبی کا روضہ