رکھنا آبرو یا رب
عطا کرکے مجھے بھی دولتِ عرفان تو یارب
بنادے میری دنیا اور عقبیٰ خوبرو یارب
امام الانبیا و المرسلیں شاہِ دوعالم کا
*" مدینہ دیکھ لیں ہم سب یہی ہے آرزو یارب "*
ہماری دوستی ان سے کبھی بھی ہو نہیں سکتی
شہِ کون و مکاں سرکار کے ہیں جو عدو یارب
تجھے ہے واسطہ شاہِ زمن فخرِ دوعالم کا
بروز حشر ہم سب کی تو رکھنا آبرو یارب
ثنائے مصطفیٰ کی برکتوں سے ناتواں الیاؔس
یقیناً ہو گیا ہے دو جہاں میں سرخرو یارب
Comments
Post a Comment