قول نبی عزیز

نظم و غزل کی مجھ کو نہیں دلکشی عزیز
نعتِ رسولِ پاک کی ہے چاشنی عزیز

" دیوانۂ رسول " سے دنیا پکارے بس
" مجھ کو یہی پسند ہے ، مجھ کو یہی عزیز "

عیش و طرب کا وقت ہو یا رنج کا سماں 
ہر حال میں ہو مومنو! قولِ نبی عزیز

شاہِ عرب کے جو بھی ہیں عشاق بالیقیں
ان کے عدو سے رکھتے نہیں دوستی عزیز

اصحابِ مصطفیٰ ہوں کہ آلِ رسول ہوں
عز و وقار والے ہیں اور ہیں سبھی عزیز

کثرت سے مومنو! کرو صلِّ علیٰ کا ورد
باغِ جناں کی گر ہے تمہیں دلکشی عزیز

کاوش شہِ زمن کی اطاعت سے ذکر سے
راحت ملے گی ہوگی تری زندگی عزیز

Comments

Popular posts from this blog

خوب چمکے یا رسول اللہﷺ

اسی میں شادمانی ہے