سیدی احمد رضا

معتمد ہیں مستند ہیں سیدی احمد رضا
اہل حق کے واسطے ہیں روشنی احمد رضا

مصطفیٰ سے کام رکھو غیر سے رکھو نہ کام
دے گئے پیغام دنیا کو یہی احمد رضا

اپنی خوشبو سے معطر ہم کو بھی کر دو کبھی
" تم گل برکاتیت ہو سیدی احمد رضا "

فضلِ حق سے آپ نے ان کو کیا ہے بے نقاب
 بن کے رہبر کرتے تھے جو رہزنی احمد رضا

ہر کسی کو آپ کی نسبت پہ فخر و ناز ہے
قادری برکاتی ہو یا اشرفی احمد رضا

اہل باطل سے ہمیں الیاس لڑنے کے لئے
دے گئے ہتھیار ہم کو قیمتی احمد رضا

Comments

Popular posts from this blog

خوب چمکے یا رسول اللہﷺ

قول نبی عزیز

اسی میں شادمانی ہے