حمد باری تعالی
تیری ذات لم یلد ہے تو بـے مثال یکتا
دونوں جہاں کے خالق و معبود تو ہی تنہا
لوح و قلم ہو کرسی عرش و مکان سب کو
نورِ محمدی ﷺ یارب وجود بخشا
ہم عاصیوں پہ یارب احسان ہے یہ بیشک
محبوب اپنا تونے ہم عاصیوں میں بھیجا
عصیوں میں ہم تھے ڈوبـے مجرم بہت بڑے تھے
جاؤک سے بتایا بخشش کا تونے رستہ
یہ التجا ہے تجھ سے ہم عاصیوں کی یارب
گیسوئے پاک کا ہو محشر میں ہم پہ سایہ
الیاؔس کی یہ حسرت تکمیل ہو خدایا
ہند سے جاکے دیکھے پیارے نبی کا روضہ
Comments
Post a Comment