پہچان ہیں احمد رضا
لؤلؤ و مرجان ہیں احمد رضا
صاحبِ عرفان ہیں احمد رضا
عاشقانِ مصطفیٰ صلِّ علی
آپ پر قربان ہیں احمد رضا
حق و باطل جاننے کے واسطے
دوستو! پہچان ہیں احمد رضا
معترف اس بات پہ ہے ہر کوئی
*"عاشقی کی جان ہیں احمد رضا"*
جس کی بو سے سنیت ہے مشکبار
وہ گلِ ریحان ہیں احمد رضا
کہ اٹھے " اقبال " پڑھ کر فتوے کو
پرتوِ " نعمان " ہیں احمد رضا
Comments
Post a Comment