مدحت کریں گے

جو شاہِ زمن کی اطاعت کریں گے
وہ حاصل زمانے میں عزت کریں گے

ہو خلوت یا جلوت بفضلِ الہی
"رسول مکرم کی مدحت کریں گے"

مقدر کا تارا چمک جائے گا ، جو
کرم کی نظر جانِ رحمت کریں گے

دکھائیں گے آقا انہیں اپنا جلوہ
جو ان پر درودوں کی کثرت کریں گے

جڑیں شرک و بدعت کے فتوے وہابی
مگر سنی جشن ولادت کریں گے

مہک اٹھے الیاس فکر و تخیل
نبی گر عطا حرفِ مدحت کریں گے

Comments

Popular posts from this blog

خوب چمکے یا رسول اللہﷺ

قول نبی عزیز

اسی میں شادمانی ہے