عید آ گئی
پرنور ہو گیا ہے سما عید آگئی
پائیں گے ہم بھی فضلِ خدا عید آگئی
دولت خدا نے دی ہے اگر تجھ کو مومنو!
پھر کرنا بے کسوں پہ دیا عید آگئی
اے فرشیو ہو تم کو مبارک بہت بہت
"دی یہ ملائکہ نے صدا عید آ گئی"
بہرِ حسن حسین کورونا سے دے نجات
مولیٰ چلا دے باد شفا عید آگئی
الیاؔس دل سے شکوے گلے کو مٹاکے تو
دشمن کو بھی گلے سے لگا عید آگئی
Comments
Post a Comment