حبیب خدا خاتم الانبیاء

مظہر کبریا خاتم الانبیا
رتبہ اعلیٰ ترا خاتم الانبیا

تم سے ہے آسرا خاتم الانبیا
کردو لطف و عطا خاتم الانبیا

محترم محتشم جگ میں بعد خدا
ہیں حبیبِ خدا خاتم الانبیا

ہیں دعائے خلیل و نویدِ مسیح
ذاتِ شاہِ ہدیٰ خاتم الانبیا

خالقِ کل جہاں نے کیا ہے تجھے
" شاہِ ہر دوسرا خاتم الانبیا "

موت آ جائے الیاؔس کو پڑھتے ہی
نعت شاہ ہدیٰ خاتم الانبیا

Comments

Popular posts from this blog

خوب چمکے یا رسول اللہﷺ

قول نبی عزیز

اسی میں شادمانی ہے