خواجہ پیا غریب نواز

کرکے مجھ پر دَیا غریب نواز
مجھ کو اپنا بنا غریب نواز

صرف فرشی نہیں ہیں عرشی بھی
تیرا نغمہ سرا غریب نواز

خلق کو رب سے جوڑنے تیرا
" ہند آنا ہوا غریب نواز "

تیرے دربار کے ہیں خوشہ چیں
تاجور ، اغنیا غریب نواز

جانتے سب ہیں تو ہے بندہ نواز
اور در ہے ترا غریب نواز

ہند میں خوشبو دین کی پھیلی
تجھ سے بیشک شہا غریب نواز

ہند کے راجا ہیں وہی الیاؔس
جو ہیں خواجہ پیا غریب نواز

Comments

Popular posts from this blog

خوب چمکے یا رسول اللہﷺ

قول نبی عزیز

اسی میں شادمانی ہے