جلسہ کریں گے ہم
جب بھی نبی کے نام کا جلسہ کریں گے ہم
اپنے اندھیرے دل کو اجالا کریں گے ہم
بیدار اپنا سویا نصیبہ کریں گے ہم
" یوں سید الانام کا چرچا کریں گے ہم "
ذکرِ جمیل کرکے رسولِ انام کا
قلب و جگر کو اپنے مصفی کریں گے ہم
ہردم لبوں پہ اپنے سجا کر درودِ پاک
رحمت کی سر پہ چادریں اوڑھا کریں گے ہم
نجدی وہابیوں کو جلانے کے واسطے
میلاد مصطفیٰ کا ہمیشہ کریں گے ہم
اسلام کے چمن میں رہے گی سدا بہار
شبیر نے کہا کہ یوں سجدہ کریں گے ہم
الیاؔس مصطفیٰ کے دوانے یہ کہتے ہیں
باطل کے آگے سر نہ خمیدہ کریں گے ہم
Comments
Post a Comment