افضل و ارفع
جسے بھی آپ کردیں میرے آقا افضل و ارفع
اسے مل جائے تاجِ دین و دنیا افضل و ارفع
تری تمثیل لانے کو کیا رب نے محال آقا
نہ آئے گا نہ آیا کوئی تجھ سا افضل و ارفع
ذلیل و خوار ہے ہر گام پہ گستاخِ شاہِ دیں
مگر عاشق ہے ان کا شان والا افضل و ارفع
قیامت میں تمہیں اے مومنو! یہ کام آئے گا
جو تم رکھو گے ان سے رشتہ اپنا افضل و ارفع
عقیدہ ہے یہ قرآنی یہی ایمان ہے اپنا
" تمامی خلق سے ہیں میرے آقا افضل و ارفع "
ادب سے محفلِ سرکار میں بیٹھا کرو لوگو!
یہیں سے ہوتا ہے انسان اعلیٰ افضل و ارفع
میں کرتا ہوں رقم جس پہ نبی کی نعت اے الیاؔس
بفضلِ رب تعالی ہے وہ صفحہ افضل و ارفع
Comments
Post a Comment