مخدوم کلیری کا

جگ میں ہے خوب چرچا مخدوم کلیری کا
پڑھتے ہیں سب ہی خطبہ مخدوم کلیری کا

تجھ سے فنا بقا کا مطلب جو کوئی پوچھے
اس کو سنادو قصہ مخدوم کلیری کا

مقصود تھا خدائے برتر کی مرضی پانا
بارہ برس نہ کھانا مخدوم کلیری کا

محبوب بن گیا وہ سب کی نظر میں یارو
 *"دل سے ہوا جو شیدا مخدوم کلیری کا"*

ہوں گی مرادیں ساری پوری ہمارے دل کی
فیضان ہو جو ادنیٰ مخدوم کلیری کا

وہ دن بھی آئے یارب الیاؔس جاکے کلیر
لکھے قصیدہ پیارا مخدوم کلیری کا

Comments

Popular posts from this blog

خوب چمکے یا رسول اللہﷺ

قول نبی عزیز

اسی میں شادمانی ہے