بگڑی آقا بنانے والے ہیں
غم سبھوں کا مٹانے والے ہیں
بگڑی آقا بنانے والے ہیں
غم کے مارو ! پڑھو درود شریف
" مرے سرکار آنے والے ہیں "
پیار و شفقت کو بانٹ کر آقا
دل سے نفرت مٹانے والے ہیں
مکرِ ابلیس سے بچا کر وہ
جادۂِ حق دکھانے والے ہیں
محفلِ مصطفیٰ سجا کر ہم
رحمتوں میں نہانے والے ہیں
ایک شیطاں کو چھوڑ کر الیاؔس
سب تو خوشیاں منانے والے ہیں
Comments
Post a Comment