سخاوت روشن
نورِ ایماں سے ہے تسبیح و تلاوت روشن
خانۂ دل میں ہے مولیٰ کی عبادت روشن
سارے نبیوں میں ہے آقا کی فضیلت روشن
ان کی مدحت میں ہے قرآن کی آیت روشن
غمِ دنیا ، غمِ عقبیٰ سے وہ پاتے ہیں نجات
" جس کے سینے میں ہے سرکار کی الفت روشن "
کامیابی اسے ملتی ہے زمانے بھر میں
جس نے اپنایا ہے سرکار کی سیرت روشن
مانگنے والوں کو ملتا ہے طلب سے بڑھ کر
دہر میں ہے میرے آقا کی سخاوت روشن
آرزو ہے دلِ الیاؔس کی اتنی آقا
آپ کے جلوے کی کرلے یہ زیارت روشن
Comments
Post a Comment