زندگی آپ سے

 صبح کو ہے ملی تازگی آپ سے

اور ملی شام کو روشنی آپ سے


شان بیتِ خدا کی بڑھی آپ سے

ارضِ طیبہ کی قسمت بنی آپ سے


آپ کی ذات " نورٌ علیٰ نور " ہے

دوجہاں کو ملی روشنی آپ سے


باغِ ہستی کے گلشن میں ہے یا نبی

دیدنی ، تازگی ، دلکشی آپ سے


گرمئی حشر کا غم نہیں ہے اسے

جس نے کی ہے شہا عاشقی آپ سے


بھیک پاتے ہیں اس سے شہنشاه بھی

جس کو ٹکڑا ملا یا نبی آپ سے


شاہِ لولاک اے مصدرِ کل جہاں

" زندگی کو ملی زندگی آپ سے "


میرے دل کو بھی" غار حرا " کیجئے

التجا ہے یہ الیاؔس کی آپ سے

Comments

Popular posts from this blog

خوب چمکے یا رسول اللہﷺ

قول نبی عزیز

اسی میں شادمانی ہے