افضل و اعلیٰ ہیں آپ
مظہرِ شان خدا اور خلق کے داتا ہیں آپ
جانِ ایماں شانِ کعبہ افضل و اعلیٰ ہیں آپ
جانِ رحمت شاہِ عالم اے رسولوں کے امام
" فخرِ آدم فخرِ عیسیٰ سید والا ہیں آپ "
آنِ واحد کے لئے بس آپ کو آئی اجل
بعدہ تربت میں اپنی یانبی زندہ ہیں آپ
آپ کو بخشا خدائے پاک نے ہے علمِ غیب
جنتی اور دوزخی کا جانتے چہرہ ہیں آپ
کیوں کسی کے در پہ اپنا ہاتھ پھیلائیں حضور
جب سخاوت جود کا بہتا ہوا دریا ہیں آپ
اے غلامانِ نبی کیوں حشر کا کرتے ہیں غم
جب کہ ان کے دامنِ رحمت سے وابستہ ہیں آپ
واسطہ الیاؔس رکھے کیوں بھلا اس شخص سے
یاشہِ دیں جس سے بھی ناراض بے پروا ہیں آپ
Comments
Post a Comment