قرآنی سوچ

 

جس کو ملی ایمانی سوچ

ہوتی ہے اس کی پیاری سوچ


باتیں نبی کی جب بھی کیں

دل مہکا اور مہکی سوچ


میں بھی ان کا دیکھوں در

رہتی یہی ہے میری سوچ


راضی ہوں جس سے سرکار 

کام وہی کرنے کی سوچ


صلِّ علیٰ پڑھ پڑھ کے لکھ

" نعتِ نبی ہے اونچی سوچ "


ہوگا حریمِ دل روشن

پاس جو ہو قرآنی سوچ


میرے خدا الیاؔس کو بھی

کر دے عطا نورانی سوچ

Comments

Popular posts from this blog

خوب چمکے یا رسول اللہﷺ

قول نبی عزیز

اسی میں شادمانی ہے