روضہ ہے خوبصورت

 آلِ نبی سے جس کا رشتہ ہے خوبصورت

دنیا میں اس کا ہرسو چرچا ہے خوبصورت


میرے کریم آقا اپنا جسے بھی کہ دیں

واللہ اس کی دنیا عقبیٰ ہے خوبصورت


سنتا نہیں کبھی بھی " لا " ان کے در کا منگتا

سرکار کے کرم کا دریا ہے خوبصورت


لگتا ہے عرشیوں کا میلہ وہاں شب و روز

 "کس درجہ مصطفیٰ کا روضہ ہے خوبصورت"


کرتے رہو عمل بس فرمانِ مصطفیٰ پر

گر دوجہاں میں تم کو رہنا ہے خوبصورت


الیاؔس نزدِ رب ہے گورا نہ کوئی کالا

تقوی شعار بندہ ہوتا ہے خوبصورت

Comments

Popular posts from this blog

خوب چمکے یا رسول اللہﷺ

قول نبی عزیز

اسی میں شادمانی ہے