مشورہ ماں باپ کا
ملتا ہے قرآن میں یہ تذکره ماں باپ کا
راضی ہے اُس سے خدا جو بھی ہوا ماں باپ کا
منزلِ مقصود کو پانے میں میرے دوستو
کام آتا ہے یقیناً حوصلہ ماں باپ کا
جس طرح پھولوں سے خوشبو کا تعلق ہے جڑا
ہے وہی اولاد سے رشتہ جُڑا ماں باپ کا
اف تلک بھی نہ کہو اور گفتگو نرمی سے کر
دوستو نہ تو کبھی بھی دل دُکھا ماں باپ کا
کامیابی پائے گا دونوں جہاں میں وہ ضرور
باخدا جو بھی رہے گا باوفا ماں باپ کا
زندگی کے ہر قدم ہر موڑ پہ اے دوستو
کیجئے ہر کام لےکے مشورہ ماں باپ کا
جھوم کر الیاؔس بھی کہتا یہی ہے بالیقیں
"کردیا اونچا خدا نے مرتبہ ماں باپ کا"
Comments
Post a Comment