عرس رضوی میں
وفا کے پاٹھ پڑھائیں گے عرس رضوی میں
دلوں میں آس جگائیں گے عرسِ رضوی میں
مشن رضا کا بتائیں گے عرسِ رضوی میں
پیامِ حق بھی سنائیں گے عرسِ رضوی میں
بصد خلوص جو جائیں گے عرسِ رضوی میں
"رضا کا فیض وہ پائیں گے عرس رضوی میں"
پڑھائیں بچوں کو کھا کرکے آدھی ہی روٹی
یہ عہد سب کو دلائیں گے عرسِ رضوی میں
تھے اپنے آپ میں اک جامعہ میرے حضرت
زمانے کو یہ بتائیں گے عرسِ رضوی میں
جو عرسِ تاج شریعت میں رخنہ ڈالے تھے
سبق ہم ان کو سکھائیں گے عرسِ رضوی میں
رضا کے نام پہ الیاؔس ان کے دیوانے
نبی کی بزم سجائیں گے عرسِ رضوی میں
Comments
Post a Comment