قومی ترانہ اسپیشل

ہر کسی کے آج دیکھو چہرے پہ مُسکان ہے
مسکراتا کھل کھلاتا پورا ہندوستان ہے

اے میرے پیارے وطن سچے وطن اچھے وطن
تیری رَکچھا کےلئے یہ جان بھی قربان ہے

تو ہے سندر اور سلونا توہی اچھا ہے وطن
ملک کے ہر فرد کا کہتا یہی وِجدان ہے

اے وطن پرچم تیرا جھکنے نہ دیں گے ہم کبھی
شان ہے سمان ہے وہ دیش کی پہچان ہے

ہے فضاؤں میں تیری امن و اماں کی خوشبوئيں 
پُر مسرت جس سے بیشک ہر دلِ انسان ہے

سینکڑوں ندیاں بھی تیری گود میں ہیں بہہ رہی
تو سرور و کیف کا سب کےلئے سامان ہے

جان و دل سے تجھ پہ شیدا اس لئے الیاؔس ہے
اے وطن تیری محبت زندگی ہے جان ہے

Comments

Popular posts from this blog

خوب چمکے یا رسول اللہﷺ

قول نبی عزیز

اسی میں شادمانی ہے