تاجدارِ بریلی
دل و جان کرکے نثارِ بریلی
چلو دیکھنے مرغزارِ بریلی
شہِ دیں کے عاشق خدا کے ولی سے
بڑھی عزّ و شان و وقارِ بریلی
فقاہت میں تھے مظہرِ بو حنیفہ
یقیناً مرے تاجدارِ بریلی
جنہیں مل گئی صحبتِ اعلی حضرت
ہوئے وہ سبھی افتخارِ بریلی
مٹا کرکے بدعت کئے زندہ سنت
"سلام آپ پر تاجدارِ بریلی
زمانہ جنہیں اعلی حضرت کہا ہے
ہیں الیاؔس وہ شاہکارِ بریلی
Comments
Post a Comment