مرحبا صد مرحبا

گھر گلی کوچہ سجا ہے مرحبا صد مرحبا
"آمدِ خیر الوریٰ ہے مرحبا صد مرحبا"

محفلِ میلاد میں دیکھو عقیدت سے اگر
چھائی رحمت کی گھٹا ہے مرحبا صد مرحبا

جب نبی پیدا ہوئے تو ایک شیطاں کے سوا
ساری خلقت نے کہا ہے مرحبا صد مرحبا

جن کے صدقے نعمتیں رب العلی نے کی عطا
سن لو ذاتِ مصطفیٰ ہے مرحبا صد مرحبا

مل گیا اس کو یقیناً جاہ و حشمت دوستو
جو فدائے مصطفیٰ ہے مرحبا صد مرحبا 

یادِ مولیٰ میں سدا رہنا مگن اے مومنو
روح کی اچھی غذا ہے مرحبا صد مرحبا

کیوں نہ وہ الیاسؔ چمکے مثلِ خورشیدِ مبیں
جس پہ آقا کی عطا ہے مرحبا صد مرحبا

Comments

Popular posts from this blog

خوب چمکے یا رسول اللہﷺ

قول نبی عزیز

اسی میں شادمانی ہے