مسلمان کردیا
خواجہ پیا نے ہند پہ احسان کردیا
کلمہ پڑھاکے سب کو مسلمان کردیا
اک چھوٹے سے کٹورے میں ساگر سمیٹ کر
بُت کے پجاریوں کو بھی حیران کردیا
خواجہ نے خاک کرکے اجے پال کا غرور
توبہ کراکے صاحبِ ایمان کردیا
آیا جو دل میں اپنے تمنا لئے ہوئے
خواجہ نے پورا اس کا بھی ارمان کردیا
کچھ بھی نہیں تھا پہلے یہ الیاؔس دوستو
فیضِ معین نے اسے ذیشان کردیا
Comments
Post a Comment