مشکل کشا ہیں حضرت مولیٰ علی

ذوالفقارِ مصطفیٰ ہیں حضرت مولیٰ علی
شیرِ حق شیرِ خدا ہیں حضرت مولیٰ علی

پیشوائے اولیا ہیں حضرت مولیٰ علی
زاہدوں کے مُقتدا ہیں حضرت مولیٰ علی

مشکلیں کیوں نہ ٹلیں میری  بھلا اے مومنو
جب میرے کشا ہیں حضرت مولیٰ علی

وہ بھٹک سکتا نہیں ہے راہِ حق سے بالیقیں 
جس کسی کے رہنما ہیں حضرت مولیٰ علی

قادریت چشتیت ہو یا ہو جو بھی سلسلے 
ہر کسی کے منتہا ہیں حضرت مولیٰ علی

پست ہوجائیں عدو کے حوصلے بھی دیکھ کر
رکھتے ایسا دبدبہ ہیں حضرت مولیٰ علی

دیکھ کے شانِ سخاوت کہ اٹھے اہلِ خرد
" مصدرِ جود و سخا ہیں حضرت مولیٰ علی  "

دوستو ہیں وہ شریعت اور طریقت کے امام
مجمع البحرین سا ہیں حضرت مولیٰ علی

شانِ دامادِ پیمبر میں  لکھے الیاؔس جو
بالیقیں اس سے ورا ہیں حضرت مولیٰ علی

Comments

Popular posts from this blog

خوب چمکے یا رسول اللہﷺ

قول نبی عزیز

اسی میں شادمانی ہے