مصطفیٰ کی آمد پر
نور میں نہانا ہے مصطفیٰ کی آمد پر
دل کو جگمگانا ہے مصطفیٰ کی آمد پر
واہ کیا نظارا ہے مصطفیٰ کی آمد پر
"ہر طرف اجالا ہے مصطفیٰ کی آمد پر"
دہر سے مٹا ہر شر ، خیر کی ہوئی آمد
فضل رب کا برسا ہے مصطفیٰ کی آمد پر
وہ نہ جان پائیں گے جو ہیں منکرِ میلاد
کیا سرور ملتا ہے مصطفیٰ کی آمد پر
وجد کرتا ہے عاشق ، نعت کا ترانہ جب
کوئی بھی سناتا ہے مصطفیٰ کی آمد پر
غیظ میں عدو جل کر راکھ ہوں مگر الیاؔس
ذکر ہم کو کرنا ہے مصطفیٰ کی آمد پر
Comments
Post a Comment