مدح و ثنا کرتے ہیں
کبھی طہ کبھی یسین کہا کرتے ہیں
مصطفیٰ پیارے کی جب مدح و ثنا کرتے ہیں
زندگی میں وہی شاداب رہا کرتے ہیں
جو شہ دیں کی محبت میں جیا کرتے ہیں
جو ہیں محبوب خدا اور سراپا رحمت
"میری امید سے بڑھ کر وہ عطا کرتے ہیں"
دامنِ رحمت عالم سے ہیں جو وابستہ
در بدر وہ نہ زمانے میں پھرا کرتے ہیں
گلشنِ ہستی میں آجاتی ہے اک دم سی بہار
نغمۂ صل علی جب بھی پڑھا کرتے ہیں
یارو! مشکل کا بھی ہوجاتا ہے رستہ مشکل
نام جب شاہ دوعالم کا لیا کرتے ہیں
ختم دنیا سے خدا کردے کرونا کا عذاب
صدقے حسنین کے ہم تجھ سے دعا کرتے ہیں
رنج و غم کے ہیں جو مارے نہیں جن کے یاور
ان کے دامن میں وہ الیاس چھپا کرتے ہیں
Comments
Post a Comment