فضیلت بہت ہے
درِ مصطفیٰ کی فضیلت بہت ہے
شرافت بزرگی کرامت بہت ہے
بلا شبہ ہر ایک خلقِ خدا پر
" مِرے مصطفیٰ کی عنایت بہت ہے "
کہیں جس کو عشاق کعبے کا کعبہ
وہ طیبہ نگر خوبصورت بہت ہے
درودوں کی کثرت کریں آپ ہر دم
خدا کی قسم اس میں لذت بہت ہے
صحابہ سے آل نبی سے ہے الفت
یہ نعمت برائے شفاعت بہت ہے
وہ اپنے ہوں یا غیر دیتے ہیں سب کو
شہِ بحر و بر کی سخاوت بہت ہے
جو الیاؔس نے پائی مدحت کی دولت
بفضلِ خدا یہ سعادت بہت ہے
Comments
Post a Comment