پیام رضا

جہاں میں بڑا احترامِ رضا ہے
کہ لاریب عالی مقامِ رضا ہے

جو اعدائے شاہِ دوعالم ہیں‌ ، ان سے
نہ رکھ واسطہ یہ پیامِ رضا ہے

جو عاشق کے دل کی کرے ترجمانی
بفضلِ خدا وہ سلامِ رضا ہے

اسے دیو کے بندے بہکا نہ پائیں
پیا جس نے " اختر" سے جامِ رضا ہے

اسی پر ہو نازاں یہ الیاس یارو
زمانہ کہے گر غلامِ رضا ہے

Comments

Popular posts from this blog

خوب چمکے یا رسول اللہﷺ

محبوب کبریا آئے