دل مدینہ بنا لیجیے

لو حبیبِ خدا سے لگا لیجئے
ان کے دیدار کا پھر مزہ لیجئے

آپ پڑھ کے نبی پر درود و سلام
بے کلی اپنے دل کی مٹا لیجئے

سج گئی محفلِ مصطفیٰ دوستو !
آئیے دل مدینہ بنا لیجئے

میرے آقا کی سنت پہ کرکے عمل
کامیابی زمانے میں پا لیجئے

بھول جائیں گے کشمیر کی وادیاں
اپنی آنکھوں میں طیبہ بسا لیجئے 

پھر مصائب کا گھر میں نہ ہوگا دخل
" سبز گنبد کا طغری لگا لیجئے "

ٹوٹ جائے نہ سانسوں کی پھر ڈوریاں 
طیبہ الیاؔس کو اب بلا لیجئے

Comments

Popular posts from this blog

خوب چمکے یا رسول اللہﷺ

قول نبی عزیز

اسی میں شادمانی ہے