تاج الشریعہ کا
زباں پر ہے مرے نغمہ مرے تاج الشریعہ کا
ہے دل پر آج بھی قبضہ مرے تاج الشریعہ کا
دِوانے مانگنے آ روضہ مرے تاج الشریعہ کا
ہے بہتا فیض کا دریا مرے تاج الشریعہ کا
جمالِ حجۃالاسلام کمالِ مفتئ اعظم
سراپا یارو تھا ایسا مرے تاج الشریعہ کا
عصائے موسوی بن کر ہر اک نجدی وہابی پر
قلم بھی خوب ہے چمکا مرے تاج الشریعہ کا
حدیث مصطفیٰ سے اور کلام اللہ سے بیشک
مزین ہے ہر اک فتویٰ مرے تاج الشریعہ کا
زمانہ ہوگیا ہے پر نہیں بھولا ہوں میں اب تک
*"منور چاند سا چہرہ مرے تاج الشریعہ کا"*
شرف کعبہ کی مہمانی کا انہیں حاصل بھی ہے الیاس
بلند رب نے کیا رتبہ مرے تاج الشریعہ
Comments
Post a Comment