بارش نور میں نہائیں گے

محفل مصطفیٰ سجائیں گے
بارشِ نور میں نہائیں گے

پانے " من زار قبری" کا مژدہ
" ہم دیار نبی میں جائیں گے"

بخش دے گا خدا خطائیں سب
جب وسیلہ انہیں بنائیں گے

تنگ ہو جائے اپنا دامن پر
"لا" زباں پر نبی نہ لائیں گے

جو غلامانِ شاہِ طیبہ ہیں 
رنج میں بھی وہ مسکرائیں گے

حسن طیبہ جو دیکھ لیں کاوش
روس ، لندن وہ بھول جائیں گے

Comments

Popular posts from this blog

خوب چمکے یا رسول اللہﷺ

قول نبی عزیز

اسی میں شادمانی ہے