رضا کے نغمے
کیونکر نہ سب کے دل کو بھائے رضا کے نغمے
ہیں مثل ماہ پارے میرے رضا کے نغمے
عشق و ادب کی دولت شہر رضاسے لے کر
شہر مدینہ چلئے پڑھتے رضا کے نغمے
حاصل ہے فضل رب سے سنی کو نعمتیں یہ
غوث الورٰی کے مرغے پیارے رضا کے نغمے
عشق نبی اکرم کا ہے صلہ یہ واللہ
"کو کو میں بلبلوں کی گونجے رضا کے نغمے"
اردو ادب کی بیشک ہے شاہکار اعلی
عشق و وفا کی بو سے مہکے رضا کے نغمے
الیاس عاشقوں کے ہے دل کی ترجمانی
اچھے رضا کے نغمے سچے رضا کے نغمے
Comments
Post a Comment