قرار آئے گا


لو مدینے کی جانب تو اپنی لگا قلبِ مضطر کو تیرے قرار آئے گا
مصطفیٰ تجھ پہ کردیں جو چشمِ کرم تیرا سویا نصیبہ چمک جائے گا

دوجہاں جن کے صدقے میں پرنور ہے ظلمتِ کفر جن سے ہوئی دور ہے
ہیں وہ نورِ خدا سید الانبیا ہر سو ان کا ہی جلوہ نظر آئے گا

بولے روح الامیں آپ جیسا حسیں یا نبی میں کسی کو بھی دیکھا نہیں
آپ کو کی شہا رب نے کوثر عطا مرتبہ کیا بیاں کوئی کر پائے گا

شانِ سرور سے کرتا ہے انکار تو اولیا سے بھی رہتا ہے بیزار تو
حشر میں مصطفیٰ و خدا کے حضور نجدیا کیسے چہرہ تو دکھلائے گا

بالیقیں یہ حقیقت ہے اے دوستو کوئی قصہ فسانہ نہیں ہے سنو
"آسماں پہ ملک غسل دیں گے اسے  جو نبی کی محبت میں مر جائے گا"

اس کا الیاؔس ایماں مکمل نہیں عشقِ سرور سے دل جس کا گھائل نہیں
کامیابی زمانے میں وہ پائے گا سیرتِ شاہِ بطحا جو اپنائے گا

Comments

Popular posts from this blog

خوب چمکے یا رسول اللہﷺ

قول نبی عزیز

اسی میں شادمانی ہے