رکھ کے آقا سے رابطہ محفوظ
رکھ کے آقا سے رابطہ محفوظ
نار سے خود کو کرلیا محفوظ
دیکھ کر روئے زیبا آقا کا
ابر میں چاند ہوگیا محفوظ
عشقِ احمد بسا ہے دل میں جو
ہے وجود اس لئے مرا محفوظ
جس پہ ہو فضلِ رب نبی کا فیض
" اس کا ایمان ہوگیا محفوظ "
جب بھی چشمِ کرم ہوا ان کا
گردشِ دہر سے ہوا محفوظ
اسوۂ مصطفیٰ پہ چل کر ہی
ہوں گے مسلم ہر ایک جا محفوظ
میرے مولیٰ تو پنجتن کے طفیل
رکھنا الیاؔس کو سدا محفوظ
Comments
Post a Comment