جمالِ حبیبِ خدا لکھ رہا ہوں

شہِ دیں کو حاجت روا لکھ رہا ہوں
غریبوں کا میں آسرا لکھ رہا ہوں

ادب سے میں صلِّ علیٰ لکھ رہا ہوں 
انہیں خاتم الانبیا لکھ رہا ہوں

نہ لوٹا جہاں سے تہی دست کوئی 
ہے ایسا درِ مصطفےٰ لکھ رہا ہوں۔۔

مچل جائیں گے مہر و مہ دیکھ کر اب
جمالِ حبیبِ خدا لکھ رہا ہوں

عطا ہو خدایا مجھے شاخِ طوبیٰ
" میں نعتِ رسولِ خدا لکھ رہا ہوں "

شفا بخش ، راحت فزا ، روحِ افزا
مدینے کی آب و ہوا لکھ رہا ہوں

ہے الیاؔس جو بھی شہِ دیں سے منسوب
اسے اعلیٰ سب سے جدا لکھ رہا ہوں

Comments

Popular posts from this blog

خوب چمکے یا رسول اللہﷺ

قول نبی عزیز

اسی میں شادمانی ہے