رحمت کی بارش



ہوئی شہ کی آمد پہ رحمت کی بارش
محبت ، مروت ، عنایت کی بارش

لحد میں جو آئیں گے سرکار میرے
تو ہوگی وہاں خوب طلعت کی بارش

ہو چشمِ کرم ہم پہ بھی شاہِ بطحا 
ہوئی ہے بکثرت مصیبت کی بارش

اگر چاہتا ہے رضائے الہی
تو کر سچے دل سے عبادت کی بارش

وہی تو مناتا ہے جشن ولادت
ہوئی جس پہ فضل و سعادت کی بارش

گنہگار در پہ شہ دیں کے جا کر
" نہا لے کہ ہوتی ہے رحمت کی بارش "

اے الیاؔس ان سے رہو دور ہردم
برستی ہے جن پر نحوست کی بارش

Comments

Popular posts from this blog

خوب چمکے یا رسول اللہﷺ

قول نبی عزیز

اسی میں شادمانی ہے