شاہ بغداد غوث الوریٰ

قطب و ابدال اوتاد غوث الوریٰ
ہیں تیرے فیض سے شاد غوث الوریٰ

مرجعِ اولیا نازشِ اصفیا 
"آپ ہیں شاہِ بغداد غوث الوریٰ"

دستگیری غلاموں کی وہ کرتے ہیں
سنتے ہیں سب کی فریاد غوث الوریٰ

جس پہ ڈالی شہا تونے چشمِ کرم
ہوگیا ہے وہ آباد غوث الوریٰ

عشق و الفت میں تیرے ہی جیتی رہے
عمر بھر میری اولاد غوث الوریٰ

تیرے دربار کے مرغ کو بالیقیں
پھانس پائے نہ صیاد غوث الوریٰ

تیرا فیض و کرم برسے الیاؔس پر
زندگی اس کی ہو شاد غوث الوریٰ

Comments

Popular posts from this blog

خوب چمکے یا رسول اللہﷺ

قول نبی عزیز

اسی میں شادمانی ہے