پیارا تعویذ
ہر بلا سے اسے دے جائے کنارہ تعویذ
عشقِ سرکار کا ہے جس نے بھی پہنا تعویذ
مصطفیٰ جانِ دوعالم کی ثنا کا تعویذ
ہے ملا رب کی عنایت سے یہ پیارا تعویذ
داؤ ابلیس کا ہرگز نہ چلے گا ہم پہ
" ہے حصار ان کی عنایت کا ہمارا تعویذ "
شاہ ہو یا کہ گدا سب کےلئے یکساں ہے
زندگی بخش شہِ دیں کی عطا کا تعويذ
حسنِ دنیا کی محبت نہ سمائے دل میں
اے مسیحاہو عطا مجھ کو بھی ایسا تعویذ
گرمئی حشر سے راحت کےلئے اے الیاؔس
سیرتِ شاہِ مدینہ ہے انوکھا تعویذ
Comments
Post a Comment