دیکھتے رہ جاؤ گے
عظمتِ شاہِ مدینہ دیکھتے رہ جاؤگے
دوجہاں میں ان کا چرچا دیکھتے رہ جاؤگے
روزِ محشر عاشقانِ مصطفیٰ کا منکرو
بے خطر پل سے گزرنا دیکھتے رہ جاؤگے
پڑھ کے آقا پر درودِ پاک تم سویا کرو
اک نہ اک دن ان کا جلوہ دیکھتے رہ جاؤگے
رونقیں دنیا کی ساری بھول کر تم بالیقیں
"سبز گنبد مصطفیٰ ﷺ کا دیکھتے رہ جاؤگے"
آنکھوں میں سرمہ بریلی کا لگالو نجدیا !
عمر بھر پھر تم بھی اچھا دیکھتے رہ جاؤگے
ہر گھڑی کرتے رہو الیاؔس تم ان کی ثنا
اوج پر قسمت کا تارا دیکھتے رہ جاؤگے
Comments
Post a Comment