خون حلال
*وہ خوش نصیب اور بڑا باکمال ہے*
*فیضِ حسین پاک سے جو مالامال ہے*
*آلِ نبی کا پیار اسی دل میں ہے بسا*
*جس کی رگوں میں دوڑتا خونِ حلال ہے*
*اپنے تو خیر اپنے یہ کہتے ہیں غیر بھی*
*" ذاتِ حسین صبر و رضا کی مثال ہے "*
*جب چاہیں آپ کیجیے ذکرِ حسینِ پاک*
*اس کے لئے نہ خاص کوئی ماہ و سَال ہے*
*نامِ حسین پاک جو آیا زبان پر*
*فضلِ خدا سے فکر نے پائی کمال ہے*
*کی جس کسی نے آلِ پیمبر سے دشمنی*
*الیاؔس اس کا خُلد میں جانا محَال ہے*
Comments
Post a Comment