سرکار غوث پاک

فریاد سن لیں ولیوں کے سردار غوثِ پاک
بن کے سوالی آیا ہوں دربار غوثِ پاک

برکت میرے مکان میں ہونے لگی ہے خوب
لکھا ہوں جب سے برسرِ دیوار غوثِ پاک

ہے یاد ہرکسی کو کرامت یہ آج بھی
ستر گھروں میں تھے کئے افطار غوثِ پاک

یا غوث المدد  کی لگایا جو میں صدا
آئے مدد کے واسطے سرکار غوثِ پاک

جب تک میری حیات کی شمع جلی رہے
بن کے رہوں ہمیشہ وفادار غوثِ پاک

فیض و کرم سے آپ کے وہ مالامال ہے 
جس دل میں آپ کا ہے بسا پیار غوثِ پاک

فضلِ خدا سے آپ کی ایسی ہـے رفعتیں
اپنے تو اپنے مانے بھی اغیار غوثِ پاک

دلکش ہے دلنشین ہے روضہ جو آپ کا
ہوتی ہے وہاں بارشِ انوار غوثِ پاک

دنیا بھی سنور جائے گی عقبیٰ بھی بالیقیں 
" چشمِ کرم کریں گے جو سرکار غوثِ پاک "

الیاؔس نے لکھا ہے قصیدہ جو آپ کا
ہوں آپ کو قبول وہ اشعار غوثِ پاک 



Comments

Popular posts from this blog

خوب چمکے یا رسول اللہﷺ

قول نبی عزیز

اسی میں شادمانی ہے