ترانہ دارالعلوم نوری راجستھان
اونچا رہے تمہارا دارالعلوم نوری
یہ علم کا منارہ دارالعلوم نوری
روشن ہو ذرہ ذرہ دارالعلوم نوری
فضلِ خدا تمہارا دارالعلوم نوری
اللّٰہ و مصطفیٰ کی ہوتی ہیں باتیں ہردم
کیا خوب ہے نصیبہ دارالعلوم نوری
فیضانِ غوث و خواجہ احمد رضا کا تجھ پہ
جاری رہے ہمیشہ دارالعلوم نوری
علم و عمل کا زیور پہناکے تونے
کتنوں کو ہے سنوارا دارالعلوم نوری
بے لوث کررہا ہے دینِ متیں کی خدمت
جب سے بنا ادارہ دارالعلوم نوری
باقی رہے سدا یوں نام و نشاں تمہارے
جگ میں ہو خوب شہرہ دارالعلوم نوری
ناکام ہو تمہارے دشمن کےسب ارادے
تم چمکو نور جیسا دارالعلوم نوری
محنت لگن سے اپنی سارے اساتذہ نے
بیشک تمہیں نکھارا دارالعلوم نوری
عرفاؔن نے تمہاری بیشک عمارتوں کو
خونِ جگر سے سینچا دارالعلوم نوری
حضرت شریفؔ و عرفاؔں رحمؔت سعؔود کو بھی
دل جان سے ہے پیارا دارالعلوم نوری
دلکش عمارتوں کو دیکھا تمہاری جس نے
دل سے ہوا وہ شیدا دارالعلوم نوری
ہے التجا خدا سے الیاؔس کی بھی اتنی
پھولے پھلے ہمیشہ دارالعلوم نوری
Comments
Post a Comment