Posts

Showing posts from June, 2020

غم ‏کا ‏ازالہ ‏ہوگیا

مرتبہ فضلِ خدا سے اس کا اونچا ہوگیا مصطفیٰ کی نعت خوانی ، جس کا شیوہ ہوگیا مشکبو عالم کا پھر تو ذرہ ذرہ ہوگیا تذکره جب شاہِ دیں خیر الوریٰ کا ہوگیا ہر گھڑی پائے گا وہ بیشک فیوضِ باطنی احمد مختار پہ جو دل سے شیدا ہوگیا بھر گیا خوشیوں سے دامن مشکلیں آساں ہوئی آپ کا جس پہ کرم یا شاہ طیبہ ہوگیا فکر نے پائی جِلا اور فن میں آیا ہے نکھار " کیا بتاؤں نعت کے صدقے میں کیا کیا ہو گیا " یاالہی ! دور فرمادے کورونا کا عذاب مفلسی میں سب کا اب دشوار جینا ہوگیا جب مصائب میں پڑھا الیاؔس نے نادِ علی فضلِ رب پاک سے غم کا ازالہ ہوگیا